26 مئی 2013 - 19:30
سعودي وزير خارجہ کے بيان پر شام کا ردعمل

شام نے سعودي عرب کے وزير خارجہ سے کہا ہے کہ وہ شام کے داخلي معاملات ميں مداخلت سے پرہيز کريں -

ابنا: شامي حکومت نے اپنے ايک بيان ميں سعودي وزير خارجہ سعود الفيصل کے بيان پر جس ميں انہوں نے دعوي کيا تھا کہ صدر بشار اسد کا آئندہ کوئي کردار نہيں ہوگا تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ يہ بيان شام کے داخلي معاملات ميں مداخلت ہے جس کي ہم مذمت کرتے ہيں -  شامي حکومت کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ مغربي اور  بعض علاقائي ممالک جن ميں ترکي قطر اور سعودي عرب شامل ہيں وہ شام ميں دہشتگردوں کي تشہيراتي اور اسلحہ جاتي  حمايت کررہے ہيں اور يہي ممالک ميں شام لوگوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہيں - شامي حکومت نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ سعودي وزير خارجہ سعود الفيصل کا مقام و مرتبہ اس سے کہيں زيادہ نيچا ہے کہ وہ شام کے عوام اور صدر کے بارے ميں کوئي رائےقائم ہيں - شامي حکومت کے بيان ميں زور دے کر کہا گيا ہے کہ شام کے عوام اپنے ملک کے مستقبل اور حکومتي سسٹم کے بارے ميں فيصلہ کرسکتے ہيں –  واضح رہے کہ سعودي عرب کے وزير خارجہ نے سنيچر کو اپنے ايک مداخلت پسندانہ بيان ميں کہا تھا کہ بشار اسد اور ان کے قريبي آئندہ شام ميں کوئي کردار ادا نہيں کرسکيں گے – ...../169